وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

File photo

آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے،مریم اورنگزیب
16 اپریل 2017 (18:27)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

اتوار کے روز گوجرہ میں ممتاز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں توانائی کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اگلے سال لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرلے گا۔