file photo

تمام صوبوں کو شاہراہوں کے ذریعے منسلک کیا جارہا ہے:اشرف تارڑ
16 اپریل 2017 (15:17)
0
  • شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو اعلیٰ معیار کی سڑکوں اور شاہراہوں کے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کیا جارہا ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شاہراہوں کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ان منصوبوں سے عوام کو ملازمتیں بھی ملیں گی۔


comments powered by Disqus