file photo

پاکستان کی ایران میں قدرتی آفات سے ہونیوالے جانی نقصان پر دلی تعزیت
16 اپریل 2017 (15:06)
0

پاکستان نے ایران کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں، شدید سیلابوں اورمٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر اپنی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی تعزیت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اتوار کے روز ایک بیان میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک لاپتہ افراد کی جلد اور باحفاظت بازیابی کی دعا کی۔
ادھر مٹی کے تودوں کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تیس ہوگئی ہے جن سے ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان، مغربی آذربائیجان ،کردستان اور Zanjan متاثر ہوئے ہیں۔


comments powered by Disqus