پولیو ٹیمو ں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

file photo

خیبرپختونخواہ،فاٹا اوربلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم پیر سے شروع
16 اپریل 2017 (14:47)
0

خیبرپختونخواہ،فاٹا اوربلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم پیر کو شروع ہوگی جو تین روز جاری رہے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان کے انیس اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کے لئے پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں ،بس اڈوں اورعوامی مقامات پر بھی دستیاب ہوںگی۔
پولیو ٹیمو ں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔