file photo

افغانستان میں داعش کی موجودگی سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے: ترمذی
16 اپریل 2017 (14:35)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی سے علاقائی اورعالمی امن کو خطرہ لاحق ہے اوراس ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے یونیورسٹی آف مشی گن میں پاکستان اور موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہیں۔
انہوں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشمیر کے بنیاد مسئلے سمیت تمام تفصیہ طلب مسال کے حل کیلئے حقیقی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پرزوردیا۔
قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت کیلئے امریکی پیشکش کا خیرمقدم کیا تاہم انہوں نے افسوس ظاہرکیا کہ بھارت نے ایک بار پھر یہ پیشکش مسترد کردی ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اورچین کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ دوسرے علاقائی ملکوں اورخلیج فارس کے خطے پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


comments powered by Disqus