file photo

حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے:حفیظ الرحمان
16 اپریل 2017 (14:26)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

گلگت میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گلگت بلتستان سرمایہ کاری بورڈ قائم کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کا تحفظ اورانہیں مراعات دینے کا عمل یقینی بنائے گی۔


comments powered by Disqus