خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی غیر معمولی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

file photo

شہباز شریف اور اقبال ظفر جھگڑا کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
16 اپریل 2017 (14:21)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کی حکومت نے خیبرپختونخوا اور دوسرے صوبوں سے ذہین طلباء کو اپنے تعلیمی پروگراموں میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد قومی اتحاد، بھائی چارے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی غیر معمولی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔


comments powered by Disqus