file photo

اورکزئی اور کرم ایجنسیوں سے ہتھیاروں اور دھماکے خیزمواد کی بھاری کھیپ برآمد
16 اپریل 2017 (12:27)
0

سکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسیوں میں کارروائی کے دوران ہتھیاروں اور دھماکے خیزمواد کی بھاری کھیپ برآمدکی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے اور دھماکے خیز مواد میں راکٹ،دیسی ساختہ بم، بارودی مواد،دستی بم ،موٹر بم اور دیگر اقسام کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔
یہ کارروائیاں قابل اعتماد خفیہ اطلاعات پر کی گئیں ،کلائیہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک زیر زمین سرنگ میں قائم مرکزبھی تباہ کردیاگیا۔


comments powered by Disqus