اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

file photo

بلوچستان کے 19 اضلا ع میں انسدادپولیو مہم پیر کو شروع ہوگی
16 اپریل 2017 (12:23)
0

بلوچستان کے انیس اضلا ع میں پولیو کے خاتمے کی مہم پیر کو شروع ہوگی جو تین روز جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر بلوچستان کے رابطہ کار سید فیصل احمد نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تقریباً چار ہزارموبائل ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیمو ں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔