وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بجلی کے متعدد نئے منصوبے تکمیل کے حتمی مراحل میں ہیں جن سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے:شہباز شریف
16 اپریل 2017 (12:18)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے متعدد نئے منصوبے تکمیل کے حتمی مراحل میں ہیں جن سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں گیس سے چلنے والے تین ہزار چھ سو میگاواٹ کے منصوبے ممکنہ جلد مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہاکہ حکومت نے ان منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنایا ہے۔