چیف کنزرویٹر فاریسٹ نے کہاکہ اس سال کے آخر تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

file photo

خیبرپختونخوا میں 80 کروڑ پودے لگائے گئے ہیں:صدیق
16 اپریل 2017 (11:40)
0

سونامی بلین ٹریز پلانٹیشن کمپین کے تحت خیبرپختونخوا میں اب تک اسّی کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔

چیف کنزرویٹر فاریسٹ محمد صدیق خٹک نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ پودے صوبے میں مالاکنڈ ،ہزارہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں لگائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ اس سال کے آخر تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا جس سے صوبے میں آلودگی اور زمین کے کٹائو پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔