درخواست گزار اپنے فارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بنکوں میں جمع کراسکتے ہیں۔

file photo

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع ہوگا
16 اپریل 2017 (11:33)
0

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار اپنے فارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بنکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔
درخواستیں حبیب بنک لمیٹڈ، یونائٹیڈ بنک لمیٹڈ، نیشنل بنک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بنک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ، بنک آف پنجاب، بنک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔
کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اور ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا ، کامیاب امیدواروں کے لئے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پر بھی دستیاب ہوں گے۔www.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org