file photo

مقبوضہ کشمیر:نوجوان کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کیخلاف مکمل ہڑتال
16 اپریل 2017 (11:16)
0

مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک نوجوان کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کے واقعے اور ضلع پلوامہ میں طلباء پر وحشیانہ تشدد کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق او ر محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
تمام دکانیں اور دوسرے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔
مزاحمتی قیادت نے نوجوان کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے جابرانہ ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ جمہوریت اور انسانیت کے راگ الاپنا چھوڑ دے کیونکہ اس کی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔
سری نگر میں حریت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے نوجوان فاروق احمد Shalbaf کو انسانی ڈھال کے طورپر اپنی گاڑی کے آگے باندھ کر درجنوں دیہات سے گزارا۔
سید علی گیلانی نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کرتے ہوئے فوری طورپر اپنی فوج واپس بلائے اور کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔