file photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
16 اپریل 2017 (07:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔
نصیرآباد،مکران،سبی،سکھر،شہید بینظیرآباد،لاڑکانہ، حیدرآباد، ملتان،بہاولپور، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اورفیصل آباد ڈویژنوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 14 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 24,کراچی 27,پشاور 19,مری 14,مظفرآباد 17,کوئٹہ اورگلگت 11 ڈگری سینٹی گریڈ


comments powered by Disqus