مسیحی برادری آج ایسٹرکاتہوارمنارہی ہے
16 اپریل 2017 (06:33)
0

ملک میں مسیحی برادری آج ایسٹرکاتہوارمنارہی ہے ۔اس موقع پر گرجاگھروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور حکومت نے ان کی فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ایسٹر مستحق عوام کے ساتھ وقت گزارنے اور انہیں خوشیاں دینے کا نام ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسیحی برادری ملک کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔