مردم شماری کادوسرا مرحلہ اس ماہ کی پچیس تاریخ کو شروع ہوگا اوراگلے ماہ کی پچیس تاریخ کو مکمل ہوگا

file photo

تریسٹھ اضلاع میں شروع ہونیوالی چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل
16 اپریل 2017 (06:24)
0

ملک بھر کے تریسٹھ اضلاع میں گزشتہ مہینے کی پندرہ تاریخ سے شروع ہونیوالی چھٹی مردم شماری کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کے سولہ ،سندھ کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے چودہ ، بلوچستان کے پندرہ، آزادکشمیر کے پانچ اورگلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں مردم شماری کی گئی۔
مردم شماری کادوسرا مرحلہ اس ماہ کی پچیس تاریخ کو شروع ہوگا اوراگلے ماہ کی پچیس تاریخ کو مکمل ہوگا۔
ملک بھرمیں ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار ایک سو بیس مردم شماری بلاکس سے تفصیلات جمع کرنے کیلئے چوراسی ہزارشمارکنندگان مردم شماری کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔


comments powered by Disqus