اجلاس میں سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے، یمن بحران کے پرامن حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔

 اعلیٰ سطحی اجلاس میں یمن کی تازہ ترین صورتحال کاجائزہ
16 اپریل 2015 (20:08)
0

اسلام آباد میں جمعرات کے روزوزیراعظم محمد نوازشریف نے یمن کی صورتحال کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور یمن کے بحران کے پرامن حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کی قیادت ' حکومت اور عوام کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ یمن کے بحران کو پرامن طور پر حل کیا جائے گا۔