روسی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

 پاکستان،روس کا مشترکہ فوجی مشقوں کے امکانات پر تبادلہ خیال
16 اپریل 2015 (19:24)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ماسکومیں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئی گوسے ملاقات کی۔
انہوں نے فوجی تربیت \\\' اسلحے اور آلات کی درآمد کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی غور کیا گیا۔
انہوں نے اتفاق کیا کہ یمن کے جاری بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے اور طاقت کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
فریقین نے کہا کہ امن اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن کیلئے کثیر القطبی دنیا ضروری ہے۔
روسی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔