علی گیلانی،مسرت عالم اوردوسرے حریت رہنمائوں کےخلاف سری نگرمیں پاکستانی پرچم لہرانے پرمقدمہ درج
16 اپریل 2015 (15:06)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، مسرت عالم اور دوسرے حریت رہنمائوں کے خلاف سری نگر میں ایک ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پربھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ ریلی حریت رہنما سید علی گیلانی کی نئی دہلی سے واپسی پر ان کا خیرمقدم کیلئے نکالی گئی تھی۔