انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بہترین معیشت کے حامل دنیا کے پچیس ممالک میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

16 اپریل 2015 (20:13)
0

جمعرات کے روز اسلام آباد میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
احسن اقبال نے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بہترین معیشت کے حامل دنیا کے پچیس ممالک میں شامل کرنا چاہتی ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری پر پوری طرح عملدرآمد سے پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں گے۔