وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت ملک کی مجموعی پیداوار کے تناسب سے سرمایہ کاری میں بائیس فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

 پاکستان تیزی سے ترقی کرتی منڈیوں کی صف میں شمولیت کا خواہاں
16 اپریل 2015 (19:27)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اقتصادی کامیابیوں کی بدولت اُبھرتی ہوئی منڈیوں والے ممالک میں شامل ہونے کے لئے پراعتماد ہے۔
انہوں نے یہ بات ممتازبرطانوی مالیاتی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی جنہوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کے تحت چھ جائزے کامیابی سے مکمل کیے ہیں جبکہ ساتواں جائزہ بھی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت ملک کی مجموعی پیداوار کے تناسب سے سرمایہ کاری میں بائیس فیصد اضافہ \'مالیاتی خسارے میں چار فیصد کمی \' برآمدات میں بتیس ارب ڈالر کا اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں دلچسپی لینے پر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ مالی سال کے دوران بھی بین الاقوامی منڈی میں اپنی مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائے گا۔