وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے ایوان کوبتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوقومی شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے مختلف ملکوں میں 13کاونٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔

پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کی جارہی ہے
16 اپریل 2015 (14:48)
0

آج سینٹ کو بتایاگیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کی جارہی ہے۔وقفہ سوالات کے دوران داخلہ کے وزیرمملکت محمد بلیغ الرحمن نے بتایاکہ یہ ڈویژن ، پاک فوج کے 9بٹالین اور سول سیکورٹی فورسز کی 6بٹالین پرمشتمل ہوگا۔انہوں نے کہاہ یہ ڈویژن پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کام کرنے والے غیرملکیوں اور پاکستانیوں کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔


سانحہ تربت کے بارے میں وزیرمملکت نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے فرائض میں غفلت برتنے والے 9لیویز اہلکاروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے اور کمیٹی ان کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے ایوان میں ایک سوال پر کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوقومی شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے مختلف ملکوں میں 13کاونٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے کاونٹر ز مزید آٹھ ملکوں میں قائم کئے جائیںگے ۔

ایک سوال پر ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چین سے تریسٹھ انجن درآمد کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان انجنوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے کیونکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پرمبنی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2017ء تک 75 نئے انجن تیار کئے جائیںگے تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیاجاسکے ۔