ماروی میمن نے کہاہے کہ مستحق خاندانوں کی مالی امداد رواں مالی سال کے دوران دگنی کردی جائے گی ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کی سماجی واقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے ہے
16 اپریل 2015 (15:09)
0


بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غریب خاندانوں کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد پروگرام متعارف کرائے ہیں ۔
آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاکہ یہ پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کی سماجی واقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستحق خاندانوں کی مالی امداد رواں مالی سال کے دوران دگنی کردی جائے گی ۔
ماروی میمن نے غریب اورکم آمدن والے طبقے کی مالی مدد کیلئے نجی اداروں کے تعاون کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔