وفاقی وزیر نے تجارتی ، تقافتی اور دفاعی شعبوں میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان طورخم اورچمن کی سرحدپرجدیدڈرائی پورٹس تعمیرکرےگا:خرم دستگیر
16 اپریل 2015 (10:26)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان طور خم اور چمن کی سرحد پر جدید ڈرائی پورٹس تعمیر کرے گا تاکہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں سہولت دی جا سکے۔انھوں نے ان خیالا ت کااظہار کابل میں پاکستانی مصنوعات کی ایک نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام راولپنڈی کے ایوان صنعت وتجارت نے کیا تھا ۔


وفاقی وزیر نے تجارتی ، تقافتی اور دفاعی شعبوں میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے صنعت و تجارت کے ایوانوں کو وسطی ایشیا اور دنیا کے دوسرے اہم ملکوں میں بھی اسی طرح کی نمائشوں کا اہتمام کرنا چاہئے ۔