وزیراعظم کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب کے مقدس مقامات کی حفاظت کایقین دلاتا ہے ۔

پاکستان کسی بھی مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی مددکریگا: مصدق ملک
16 اپریل 2015 (12:47)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نےکہا ہےکہ پاکستان کسی بھی مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی مددکرےگااوراس کی علاقائی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے اس وقت پاکستان کی مدد کی جب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں۔


ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے مقدس مقامات کی حفاظت کایقین دلاتا ہے ۔