جنرل راحیل شریف نے بیرونی ملکوں اور خفیہ اداروںکو خبر دار کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی مدد کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے سے باز رہیں ۔

دہشتگردوں کےخاتمےکیلئے کسی بھی حدتک جانےسےگریز نہیں کریں گے:آرمی چیف
16 اپریل 2015 (11:02)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےبیرونی ملکوں اورخفیہ اداروں کوخبردارکیا ہےکہ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی مدد کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے سے باز رہیں۔انھوں نے یہ بات اپنے کوئٹہ کے دورے کے دوران کہی ۔

جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم حکومتی عملداری کی بحالی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کر یں گے ۔انھوںنے کہاکہ دہشتگردوں ان کے معاونین اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کو تلاش کرکے قراد واقعی سزا دی جائے ۔

بری فوج کے سربراہ نےصوبےمیں امن واستحکام برقراررکھنےکےلئےبلوچستان کےعوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کیا ۔بری فوج کے سربراہ نے بلوچستان کو سیکورٹی کے درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور پر امن بلوچستان کیلئے سول اور فوجی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انھوںنے تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گنا ہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بلوچستان کی حکومت کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔