یہ رقم اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

جاپان کی عارضی بے گھر افراد کیلئے ایک کروڑ34لاکھ ڈالر امداد
16 اپریل 2015 (21:07)
0

جاپان نے خیبر ' شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے ایک کروڑ چونتیس لاکھ اسی ہزار ڈالر کی امداد دی ہے۔
فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے ادارے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں بھی مدد کریںگے۔