پرویز خٹک نے کہاہے کہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری شورش کے باعث خیبر پختونخوا کو شدید مسائل کا سامنا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورافغان صدرکادوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے پراتفاق
16 اپریل 2015 (10:13)
0

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کابل میں ایک ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے پراتفاق کیا ہےپرویز خٹک نے کہاکہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری شورش کے باعث خیبر پختونخوا کو شدید مسائل کا سامنا رہا ہے۔

انھوںنے وزیر خارجہ اور افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر سے بھی ملاقات کی اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔