Tuesday, 23 April 2024, 06:26:40 pm
حکومت پناہ گاہ منصوبے کے تحت لاکھوں لوگوں کو باعزت طریقے سے مفت کھانا فراہم کررہی ہے ، نسیم الرحمن
December 16, 2021

پناہ گاہوں کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پناہ گاہ منصوبے کے تحت لاکھوں لوگوں کو باعزت طریقے سے مفت کھانا فراہم کررہی ہے ۔

آج (جمعرات)شام ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں ایک سو پندرہ پناہ گاہیں موجود ہیں اورہرایک میں سو افراد کو پناہ دینے کی گنجائش ہے ۔انہوں نے کہا پنجاب میں پچاس، خیبرپختونخوا میں تیس جبکہ بلوچستان اور سندھ میں پانچ ، پانچ پناہ گاہیں موجود ہیں۔انہوں نے کہاحکومت مستقبل میں اس بڑے منصوبے کو توسیع دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.