Thursday, 25 April 2024, 07:20:00 pm
پاکستان موسمیاتی تبدیلی مذاکرات کی آئندہ کانفرنس کیلئے دوبارہ نائب صدر منتخب
December 16, 2019

پاکستان کو سپین میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں مذاکرات میں Parties اور Members کی آئندہ 26ویں کانفرنس کے لئے دوبارہ نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے جو میڈرڈ میں ہیں فیصلے کو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں طویل سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سپین میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور گزشتہ روز سپین میں Parties کی 25ویں کانفرنس کے اختتام پر ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان کی نمایاں کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کے بعد کیا گیا۔ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوسری چھ اہم کمیٹیوں کا رکن بھی بنایا گیا ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.