Thursday, 28 March 2024, 06:23:06 pm
وزیراعظم کل جنیوا کا دورہ کریں گے
December 16, 2019

وزیراعظم عمران خان جنیوا کا دورہ کریں گے جہاں وہ کل پہلی بار ہونے والے پناہ گزینوں کے عالمی فورم کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

 پناہ گزینوں کےبارے میں اقوا م متحدہ کا ادارہ اور سوئٹرز لینڈ اس فورم کی مشترکہ میزبانی  کررہے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماوں کے ساتھ پناہ گزینوں کے تحفظ اور بہتری کے لئے ان کے مثالی کردار کے اعتراف میں فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی گئی ہے۔

 پناہ گزینوں کےعالمی فورم کا اکیسویں صدی کے پناہ گزینوں کے بارے میں پہلا بڑا اجلاس ہے۔

وزیراعظم عمران خان افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستان کے تجربے اور کردار پر اپنےنکتہ نظر کو بیان کریں گے۔

 پناہ گزینوں کے عالمی فورم کی صدارت کرنا گزشتہ چالیس برسوں میں پاکستان کی اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے فراخ دلی، انسانی بنیادوں پر قیادت اور پاکستانی عوام کے جذبے کا اعتراف ہے۔

 وزیراعظم جنیوا میں اپنے قیام کے دوران اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.