Wednesday, 24 April 2024, 11:24:19 am
وزیراعظم بحرین پہنچ گئے
December 16, 2019

وزیراعظم عمران خان بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کیلئے منامہ کے الغدیبیہ محل پہنچے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر آج پیرکوبحرین پہنچے جہاں وہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مانامہ پہنچنے پر بحرین کے  ولی عہد سلمان بن حماد عیسیٰ الخلیفہ نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

کابینہ کے ارکان اورسینئر حکومتی عہدیداروں پرمشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے ۔وہ دورے کے دوران شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ کے ساتھ معاونین کے بغیر اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات کریںگے۔وہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کریںگےاس موقع پر وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازاجائے گا ۔وزیراعظم کے دورہ بحرین سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

(این این آر،نصیرقریشی ، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.