Thursday, 18 April 2024, 05:35:23 pm
حکومت نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا:گنڈاپور
December 16, 2019

File Photo

امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی دیانتدار اور جرات مندانہ قیادت میں کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلے کی وجہ سے عالمی اور علاقائی خطرات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری وادی کشمیر لہو لہو ہے کیونکہ بھارتی افواج کشمیریوں کا خون بہا رہی ہیں۔ ان پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر اپنی خاموشی کو توڑنے اور مقبوضہ کشمیر کے بیگناہ عوام پر بھارتی مظالم ختم کرانے کیلئے آگے آئے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.