Friday, 19 April 2024, 12:16:48 pm
حکومت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے کوششیں کررہی ہے:خٹک
December 16, 2019

File Photo

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اتفاق رائے کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔

پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے حزب اختلاف کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن میں اچھے اور مطلوبہ صلاحیت کے حامل افراد کی تقرری کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرینگے اور ایوان کے اندر تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.