Thursday, 18 April 2024, 11:01:30 pm
حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے گی:سواتی
December 16, 2019

File Photo

پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت جسے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے گی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مفاد پر مبنی اصلاحاتی ایجنڈا متعارف کرائے اور پھر اس پر عملدرآمد کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کی شمولیت اور تعاون کے بغیر پارلیمانی نظام کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے حصول اور نظام کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ قومی امور پر اتفاق رائے ناگزیر ہے۔(این این آر،وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.