Friday, 19 April 2024, 03:55:02 pm
بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل کے معاملے پر مظاہرے
December 16, 2019

بھارت میں شہریت کے نئے متنازعہ قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں مسلم مخالف شہریت بل کے معاملے پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک سو سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پانی کی تیز بوچھاڑ کا استعمال کیا جو نئی دلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب جمع تھے۔طلباء کی مارپیٹ اور گرفتاریوں کے معاملے پر پولیس کی مبینہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیلئے سینکڑوں مظاہرین نئی دلی پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے۔مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی سڑکوں پر دھرنا دیا اور بسوں کو نذر آتش کر دیا۔ادھر حکام نے آج (پیر) نئی دلی میں تمام سکول بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے خلاف احتجاج کے لئے اترپردیش میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی بند رہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی مسلم مخالف شہریت بل کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال اور آسام کی درمیانی رابطہ شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہے جہاں مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی اور امتیازی قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.