Thursday, 25 April 2024, 02:42:33 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں تین روزہ ہڑتال
December 16, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں گیارہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعات کے خلاف احتجاج کیلئے تین روزہ ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مزاحتمی قیادت نے کی ہے۔مزاحتمی قیادت نے شہادتوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے کل سرینگر میں بادامی باغ سے کنٹونمنٹ تک مارچ کی بھی اپیل کی ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت وادی میں نسل کشی بند کرے، حریت رہنمائوں نے سانحہ پلوامہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ وادی میں عوام کیخلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.