Thursday, 25 April 2024, 07:16:02 am

مزید خبریں

 
گیارہ نوجوانوں کی شہادت پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
December 16, 2018

فائل فوٹو

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گیارہ نوجوانوں کی شہادت کے واقعات پر آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

 گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی، محاصرے اور مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے یہ نوجوان شہید کردئیے گئے تھے۔

 ادھر حریت رہنماوں اور تنظیموں نے بھارتی فوج کی طرف سے خونریزی کےجاری واقعات کو بھارتی حکومت اور اس کے گماشتوں کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں ایک بیان میں پلوامہ کے واقعات کو کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے بدترین درندگی قرار دیا۔

 مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر کل بادامی باغ سرینگر میں کشمیریوں کی شہادت کے واقعات پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

 

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.