Friday, 29 March 2024, 02:22:54 am
آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کے چار سال مکمل
December 16, 2018

 آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے  کے آج چار سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے نے بتایا ہے کہ سکول کے شہید طلبا اور اساتذہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج سکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن چھ دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے  ایک سو سینتالیس طلباء اور اساتذہ کو شہید کردیا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

اس المناک سانحہ کے بعد حکومت نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.