خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا سجاد غنی سے ملاقات کی ہے جس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے سمیت صوبے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور گورنر نے اس سلسلے میں واپڈا حکام کے کردار کو سراہا۔