Saturday, 14 December 2024, 07:11:28 pm
 
الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی
November 16, 2024

خیبرپختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نرسنگ کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے دنیا کی ترقی یافتہ اقوام سے مسابقت کے لئے طب کے شعبے میں بین الاقوامی طریقہ کار اپنانے پرزور دیا۔

انہوں نے کہا کہ NAVTEC کے تحت نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم کی فراہمی پر کام جاری ہے۔