Wednesday, 24 April 2024, 01:00:05 pm
وزیراعظم کی خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
November 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لئے ابتدائی ضروری اقدامات کرنے اور منصوبے بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے چیئرمین عامر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں افرادی قوت اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے جہاں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.