Sunday, 15 December 2019, 05:40:59 pm
سکھ برادری کے رہنماؤں کا کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ
November 16, 2019

سکھ برادری کے رہنماؤں نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کے روز لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سپیکر جوگاسنگھ ' لندن سے اوتار سنگھ' جے وی سنگھ اور فرانس سے دیویندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں کرتارپور راہداری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں زیادہ سہولیات دی جاتی ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ وہ بھارتی عوام خصوصاً بھارتی پنجاب کے عوام پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان سکھوں کے لئے محفوظ جگہ ہے۔

سکھ رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کی۔