Monday, 16 December 2019, 02:07:12 am
پاک فوج کی قومی کھیلوں میں380 تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن
November 16, 2019

33 ویں قومی کھیل آج (ہفتہ)شام پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے۔

ملک بھر سے مختلف کھیلوں کے تقریباً دس ہزار کھلاڑیوں نے کھیلوں میں حصہ لیا۔

پاک فوج نے 380 تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جن میں سونے کے 150 ، چاندی کے 134 اور کانسی کے 96 تمغے شامل ہیں۔

واپڈا نے 320 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں سونے کے 148 ، چاندی کے 99 اور کانسی کے 73 تمغے شامل ہیں۔

اسی طرح ریلوے نے 104 تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی جن میں سونے کے 12 ، چاندی کی 20 اور کانسی کے 73 تمغے شامل ہیں۔