Wednesday, 24 April 2024, 01:17:52 pm
ہنگومیں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
November 16, 2019

ہنگو میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کا اہتمام ہنگو کی ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیکورٹی فورسز اور بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری بھائیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جو حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زورد یا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔علاقے میں محکمہ پولیس نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی گئی ۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.