Monday, 16 December 2019, 02:26:51 am
معدنیات کی تلاش کیلئے جامع بنیادی ڈھانچہ ناگزیر ہے، محمود خان
November 16, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ہزارہ سوات موٹر ویز اور پشاور ڈیرہ اسماعیل خان ایکسپریس وے سے صوبے میں تجارت، معیشت اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے ہفتے کے روز پشاور میں صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو مواصلات کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کا عزم کررکھا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ معدنیات کی تلاش کیلئے جامع بنیادی ڈھانچہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمات کیلئے صوبے میں سرکاری محکموں کو سیاست سے پاک کردیا گیا ہے۔