Saturday, 20 April 2024, 12:56:33 am
لاہورہائیکورٹ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے غیرمشروط طور پر نکالنے کے حوالے سے درخواست پرسماعت آج دوبارہ کرے گی
November 16, 2019

لاہورہائیکورٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے غیرمشروط طور پر نکالنے کے حوالے سے درخواست پرسماعت آج (ہفتہ) دوبارہ کرے گی۔

اس سے پہلے عدالت نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے غیرمشروط طورپرنکالنے کے حوالے سے درخواست کوقابل سماعت قراردیاتھا۔جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کررہاہے۔درخواست میں عدالت سے ضمانتی بانڈز کی شرط کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعابھی کی گئی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.