Thursday, 18 April 2024, 03:56:21 pm
خیبرپختونخواکےضم اضلاع میں معیاری تعلیم کی فراہمی کےمقصد کیلئے بیس ارب روپے خرچ
November 16, 2019

خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے مقصد کیلئے بیس ارب روپے خرچ کررہی ہے۔یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو میں بتائی ۔انہوں نے کہاکہ ان اضلاع میں اساتذہ کی قلت پرقابو پانے کیلئے ساڑھے چار ہزار اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں۔اسی طرح ہزاروں سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جن میں شمسی توانائی، فرنیچر، سٹیشنری کی فراہمی ، اضافی کمروں اور چار دیواری کی تعمیر شامل ہے۔ترجمان نے کہاکہ حکومت بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کیلئے قبائلی اضلاع میں طالبات کو ماہانہ وضائف بھی دے رہی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.