Monday, 16 December 2019, 02:27:40 am
خیبرپختونخوا میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں:شاہ فرمان
November 16, 2019

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔آج پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایڈورڈز کالج پشاور کو قومی تحویل میں لینے سے متعلق بے بنیاد غیرملکی پراپیگنڈہ مسترد کردیا ۔شاہ فرمان نے یقین دلایا کہ یہ کالج مسیحی برادری کی ملکیت ہے اوراس کے اصول ان کی کمیونٹی کی طرف سے ہی طے کئے جائینگے ۔