Thursday, 28 March 2024, 08:35:42 pm
پاکستان اورچین کا گوادرمنصوبوں پر درآمد تیز کرنے پراتفاق
November 16, 2018

فائل فوٹو

پاکستان اورچین نے گوادرمنصوبوں پر درآمد تیز کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں گوادرمشترکہ ورکنگ گروپ کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے منصوبہ بندی کے دوران ہوا۔

سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی اوراصلاحات ظفرحسن اورچین کے ڈائریکٹرجنرل نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز  XIA Qing نے مشترکہ طورپراجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے گوادرنیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان فرینڈشپ ہسپتال اور گوادرووکیشنل اینڈٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی سفارش کی تاکہ انہیں اگلے ماہ بیجنگ میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیاجاسکے۔

فریقین نے منصوبوں کی جلد نشاندہی اور ان پرعملدرآمدیقینی بنانے کے لئے سماجی اوراقتصادی ترقی کے فروغ اورمستقبل میں تعان میں پیشرفت کو حتمی شکل دینے پربھی اتفاق کیا۔

سی پیک منصوبے میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ظفرحسن نے کہاکہ حکومت پاکستان گوادر کی ترقی کو بڑی انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.